اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی استعفے کے لیے بضد ہیں۔ الغرض چار دنوں کے اندر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ دوبارہ منعقد ہونے والی ہے۔
واضح رہے کہ یہ میٹنگ راہل گاندھی کو اپنے اسعتفے پر غور کرنے کی گزارش کا آخری موقع ہوگا۔ اس لیے کہ پارٹی کے بہت سے رہنماؤں کی رائے ہے کہ راہل گاندھی صدر کے عہدے پر بنے رہیں۔
اگر راہل گاندھی اپنی ضد پر قائم رہے تو اسی میٹنگ میں نئے صدر کے اعلان کی امید ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کے صدر کی کرسی پر پھر کوئی گاندھی یا نہرو خاندان کا شخص ہوتا ہے یا کوئی اور؟