اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا پازیٹو کے رابطے میں آنے والوں سے جانچ کرانے کی اپیل

راجستھان میں اجمیر کے ضلع کلیکٹر وشو موہن شرما نے کورونا سے متاثر کنبے کے رابطے میں آنے والے لوگوں سے جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔

کورونا پازیٹو کے رابطے میں آنے والوں سے جانچ کرانے کی اپیل
کورونا پازیٹو کے رابطے میں آنے والوں سے جانچ کرانے کی اپیل

By

Published : Mar 30, 2020, 2:45 PM IST

مسٹر شرما نے پیر کو کہا کہ کورونا پازیٹو شخص 22مارچ کو پوجا ایکسپریس کے جنرل کوچ سے اجمیر آیا تھا اور اس کے بعد 26تاریخ تک وہ اجمیر میں کنبے سمیت کئی لوگوں سے ملا۔ایسی حالت میں اس کے رابطے میں آنے والے سبھی جانچ کےلئے آگے آکر انتظامیہ کا تعاون کریں جس سے دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ رکھا جاسکے۔

دوسری جانب اجمیر کے کےکلاک ٹاور تھانہ علاقے میں کھاری کئی کے رہنے والے ایک کنبے کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد کرفیو سے متاثر علاقوں کھاری کئی،ڈگی چوک،سیتارام بازار،اسری گیٹ،مدار گیٹ،عید گاہ،پڑاؤوغیرہ میں اسکریننگ کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details