اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈبلیو ایچ او نے کیا کوویڈ 19 کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز - لوگوں کا اتحاد کورونا سے نجات

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اس وباء سے لڑنے میں یکجہتی کی اہمیت کا ذکرکیا اور سب سے اپیل کی کہ وہ اپنی درمیاں موجود کمزور لوگوں کی مدد کریں اوران کا حوصلہ بڑھائیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا
ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا

By

Published : Mar 6, 2020, 12:38 PM IST

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خوف اور بڑھتے خدشات سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا

ادارہ نے لوگوں کو کورونا وائرس سے باخبر رکھنے اور خاص طور پر ان لوگوں کو جو اس وبائی امراض کے شکار ہوئے ہیں انہیں بھی ہوشیار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا مہم شروع کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بتایا کہ یقینا لوگ اس وبائی امراض سے بے حد خوف زدہ ہیں لیکن ایسے وقت میں انہیں اس وائرس کے تعلق سے معلومات کا ہونا بھی بے حدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' کو ویڈ 19' سے حفاظت کے لیے عالمی ادارہ صحت سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مہم شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو اس مرض کے تعلق سے باخبر کیا جائیگا ساتھ ہی اگر لوگ اس مرض کے تعلق سے کسی طرح کا خوف محسوس کرتے ہیں تو وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے مل کر اس تعلق سے بات کرسکیں گے۔

ٹیڈرس نے مزید یہ بھی کہا کہ اس تعلق سے ہم نے جتنا بھی جانا ہے ابھی اس سے کہیں زیادہ چیزیں جاننی باقی ہیں اسی لیے ہم لوگ مسلسل اس تعلق سے جاننے کی کوشش کر رہیں ہیں اور یہ یقین بھی ہے کہ جلد از جلد اس پر قابو پایا جا سکے گا۔

مزد پڑھیں:کپل مشرا کو قانونی نوٹس

انہوں نے مزید کہا کہ' اس وبائی امراض سے لڑنے کے لیے ہمیں باہم متفق ہونا پڑےگا اور ساتھ ساتھ ان کی ہمت افزائی اور مدد کرنا ہوگا جو اس مرض کے شکار ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details