اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا - ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)

عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کے بارے میں پختہ عزم کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

WHO chief Tedros thanks PM Modi for strong commitment to Covid vaccine
بہ شکریہ ٹوئٹر

By

Published : Nov 12, 2020, 7:58 AM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی کورونا ویکسین 'کو واکس' کے بارے میں مضبوط وابستگی اور کووڈ-19 کی ویکسینوں کو عالمی سطح پر عام کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'میں نے کو واکس کے بارے میں اپنی مضبوط وابستگی اور کورونا ویکسینز کو عالمی سطح پر قابل عمل بنانے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے لکھا ہے کہ 'یہ وبائی مرض دنیا کے لئے ایک بھیانک چیلنج ہے اور ہم اس کے خاتمے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے پر راضی ہوگئے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

ٹیڈروس نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ نتیجہ خیز ٹیلیفون کال کیا جس کے دوران دونوں نے عالمی سطح پر روایتی ادویہ میں ہمارے تعاون کو فروغ دینے اور روایتی ادویات میں علم، تحقیق اور تربیت تک رسائی کو آگے بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں بات کی ہے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ایک ٹویٹ میں کہا 'نمستے! وزیراعظم نے عالمی سطح پر روایتی ادویات میں ہمارے تعاون، علم، تحقیق اور تربیت تک رسائی کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

پی ایم او کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وبائی مرض کے لئے مربوط عالمی رد عمل کی سہولت فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی تعریف کی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

انہوں نے دیگر امراض کے خلاف جنگ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کی ضرورت کو بھی نوٹ کیا اور ترقی پذیر ممالک کے صحت کے نظام کے لئے ڈبلیو ایچ او کی مدد کی اہمیت کو بھی سراہا۔

ریلیز کے مطابق وزیراعظم مودی نے 13 نومبر کو 'کووڈ 19 کے لئے آیور وید' کے عنوان کے تحت بھارت میں آیور وید ڈے کے منصوبہ بند جشن کے بارے میں ڈاکٹر ٹیڈروس کو آگاہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details