اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جب بات کشمیریوں کی ہوتی ہے تو دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے: محبوبہ مفتی - سینکڑوں کشمیری اور صحافی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے حق آزادی پر برہمی ظاہر کرنے پر متفق ہوں لیکن جب بات کشمیریوں کی ہوتی ہے تو دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔

Mehbooba Mufti
محبوبہ مفتی

By

Published : Nov 11, 2020, 5:14 PM IST

محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی ضمانتی عرضی کو ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے رد کرنے پر عدالت عظمیٰ کی برہمی کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

محبوبہ مفتی کا ٹویٹ

موصوفہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: 'میں عدالت عظمیٰ کے حق آزادی پر برہمی ظاہر کرنے پر متفق ہوں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ برہمی یکطرفہ ہے کیونکہ سینکڑوں کشمیری اور صحافی بے بنیاد الزامات پر جیلوں میں بند ہیں۔ ان کی شنوائی تک نہیں ہوتی ہے عدالتی حکمناموں کی بات ہی نہیں ہے۔ ان کی آزادی کے لئے برہمی کا مظاہرہ کیوں نہیں کیا جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details