وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نہرو کو بھارت کی تقسیم اور کشمیر کی صورتحال کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
جس کے بعد کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ 'انہیں تاریخی مباحثے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وزیراعظم نریندر مودی کو بے روزگاری جیسے اہم مسائل کے تعلق سے جواب دینا چاہیے۔'
جو حقائق نہیں مانتے ان کا کوئی علاج نہیں انہوں نے امت شاہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ حقائق نہیں مانتے ان کا کا کوئی علاج نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'انہیں ان سے لڑنا نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو تاریخ کی کتابیں بھجوا سکتے ہیں۔'
کانگریس کے ترجمان نے مزید کہا کہ 'دو ملک کا موقف سب سے پہلے ہندو مہا سبھا نے پیش کیا تھا جس کے 3 برس بعد مسلم لیگ نے وہی تھیوری اپنائی تھی۔'