اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کشمیر کی آنے والی نسل کو حکومت نے کیا پیغام دیا ہے؟' - جموں کشمیر کے خصوصی موقف دفعہ تین سو ستر اور 35 اے کو پارلیمینٹ میں قانون سازی کے ذریعہ ختم کردیا تھا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کشمیر کے حوالے سے جمعہ کے روز ٹیوٹ کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

'کشمیر کی آنے والی نسل کو حکومت نے کیا پیغام دیا ہے؟'

By

Published : Oct 4, 2019, 3:03 PM IST

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دو ماہ سے جموں کشمیر میں جاری بندشوں اور قدغنوں کا سب سے زیادہ اثر وہاں کے بچوں پر پڑا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 'کیا آپ نے ایسی کوئی حکومت دیکھی ہے جو بات ترقی کی کرتی ہے مگر بچوں کو سکول سے دور رکھنے کا اقدام کرتی ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو یہ کس طرح کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو مرکز نے جموں و کشمیر کے خصوصی حیثیت دفعہ 370 اور 35 اے کو پارلیمینٹ میں قانون سازی کے ذریعہ ختم کردیا تھا، جس کے بعد سے کشمیر میں بند اور کرفیو جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details