اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے؟ - مرکز کی مودی حکومت

کورونا بحران کے درمیان مرکز کی مودی حکومت اس مانسون اجلاس میں لڑکیوں کی شادی کی عمر میں بدلاؤ لانے کے حوالے سے قانون لے کر آرہی ہے، لیکن اس کے پیچھے حکومت کی جانب سے جو بیان دیئے جارہے ہیں، اس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ای ٹی وی بھارت کی خاص رپورٹ میں دیکھئیے کہ سماجی مسئلے کو قانونی طور سے نمٹنا کتنا صحیح اور غلط ہے؟

لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے
لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے

By

Published : Sep 18, 2020, 4:33 PM IST

مرکز کی مودی حکومت تین طلاق قانون کے بعد اب شادی کی عمر میں تبدیلی کرکے خواتین سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے۔حکومت لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر کی حد میں تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے زچگی کی اموات کی شرح میں کمی آئے گی۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی پیچھے سپریم کورٹ کے ایک حکم کو وجہ بتا رہی ہے۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد شادی کی کم از کم عمر کو 18 سے بڑھا کر 21 سال کیا جاسکتا ہے۔ اس فیصلے سے لڑکیوں کی زندگی میں بھی بہت سی تبدیلیاں آئیں گی۔لیکن جب ملک کورونا جیسے بحران سے گذر رہا ہے تو پھر اس قانون کو لانے میں اتنی جلد بازی کیوں کی جارہی ہے؟ای ٹی وی بھارت نے اس موضوع پر سماجی تنظیموں سے وابستہ لوگوں سے خاص بات چیت کی۔

اس معاملے پر خواتین کے حقوق اور بچوں کی شادی سے متعلق حکومت کے ساتھ مل کر گزشتہ کئی دہائیوں سے کام کر رہی وشاکھا تنظیم کے سکریٹری بھرت بتاتے ہیں کہ مرکزی حکومت قانونی طور پر معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو صحیح نہیں ہے۔ اگر ہم پچھلے اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات ، زچگی کی شرح اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ایسی صورتحال میں ان دلیل کے ساتھ قانون میں بدلاؤ ٹھیک نہیں ہے۔

لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے
لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے
لڑکیوں کی شادی کی صحیح عمر کیا ہونی چاہیے

نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات: اگر ہم بھارت کی کی آخری دہائیوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ، سال 2014-2015 میں ایک ہزاروں بچوں کی پیدائش پر 40 سے زائد نوزائیدہ بچوں کی موت ہورہی تھی۔ سال 2016-2017 میں یہ تعداد 34 ہوگئی۔ سال 2018-19 میں ، اموات کی شرح کم ہوکر 33 ہوگئی ہے۔ 2020-21 کے اعداد و شمار ابھی آنا باقی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔اگر ہم راجستھان کی بات کریں تو سال 2014-15 میں ایک ہزار بچوں کی پیدائش پر 50 سے زیادہ نومولود کی موت ہوئی تھی۔سال 2016-17 میں یہ تعداد 41 تک پہنچ گئی۔ سال 2018-19 میں ، اموات کی یہ شرح 38 پر آ گئی ہے۔

زچگی کے دوران موت کی شرح:گر آپ اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو بھارت میں سال سے 2013 کے درمیان ایک لاکھ بچوں کی پیدائش کے دوران 167 ماؤں کی موت ہوگئی۔سال 2014 اور 2016 کے درمیان 130 ماؤں نے بچوں کی پیدائش کے دوران ہی دم توڑ دیا ۔وہیں سال 2017اور 2019 کے درمیان 123 ماؤں کی موت ہوئی ہے۔اس اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ زچگی کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

زرخیزی کی شرح؛پچھلی دہائیوں میں ملک میں زرخیزی کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔سال 1981 میں بھارت میں زرخیزی کی اوسط شرح 4.5، سال 1991 میں 3.8 فیصد، سال 1999 میں 3.2 فیصد، سال 2009 میں 2.7 فیصد تھی۔اسی کے ساتھ آخری تازہ کاری کے مطابق ، 2017 میں ہندوستان میں یہ تعداد 2.2 فیصد تھی ۔


اگر آپ لڑکوں اور لڑکیوں کے تناسب کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو بھارت اور راجستھان میں ہر سال اس فرق میں کمی آئی ہے۔ ایک وقت تھا جب فی ہزار لڑکے میں صرف 888 لڑکیاں تھیں۔ جبکہ حال ہی میں یہ تعداد فی 1 ہزار لڑکوں میں 989 لڑکیاں ہوگئی ہے۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد وشاکھا تنظیم نے عام لوگوں تک پہنچ کر سروے کیا تو کئی باتیں سامنے آئیں۔وشاکھا تنظیم کی پروجیکٹ کو آرڈینیٹر ارچنا شرما بتاتی ہیں کہ جب اس موضوع پر نوجوانوں سے باتیں کی گئی تو نوجوانوں نے اس بات پر اعترض کیا کہ جب قانون نوجوانوں کے لیے لایا جارہا ہے تو ان سے کھل کر بات کیو ں نہیں کی جارہی ہے؟ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کو جلد بازی میں لایا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی نوجوانوں نے کہا کہ حکومت شادی اور جنسی تعلقات کو ایک ساتھ دیکھ رہی ہے۔ جو بہت غلط ہے۔

تنظیم کی ریسورس ٹیم کی ممبر شبنم کا کہنا ہے کہ شادی کی عمر بڑھانے سے زیادہ ضروری ہے لڑکیوں کی تعلیم ، صحت اور روزگار پر کام کیا جائے۔اگر خواتین یا لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور ان کے ہنر کو سمجھنے پر زور دیا جائے تو خود بخود ہی زچگی کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے ایک تقریر میں کہا تھا کہ بیٹیوں کی شادی کی کم از کم عمر پر نظر ثانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی ہم اس معاملے پر فیصلہ لیں گے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی اپنی آخری بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ خواتین کو صحیح عمر میں ماں بننے کے مشورہ دینے کے حوالے سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے

سپریم کورٹ نے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا

دراصل ، حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے اکتوبر 2017 میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ بیٹیوں کو ازدواجی زیادتی سے بچانے کے لئے کم عمری کی شادی کو مکمل طور پر غیر قانونی سمجھا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کو اس معاملے میں فیصلہ لینا چاہے لڑکیاں اپنی شادی کی عمر میں کوئی تبدیلی لانا چاہتی ہیں یا نہیں۔ جس کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشق شروع کردی ہے۔

حکومت شادی کی قانونی عمر میں تبدیلی کیوں چاہتی ہے

لڑکیوں کی کم سے کم عمر کی حد کو تبدیل کرنے کا مقصد زچگی کی شرح اموات کو کم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم از کم عمر یکساں ہونی چاہئے۔گر ماں بننے کے قانونی عمر کو 21 سال کے طور پر دیکھا جائے تو ، پھر عورت کے بچے پیدا کرنے کی گنجائش رکھنے والے سالوں کی تعداد خودبخود کم ہوجائے گی۔

بھارت میں گزشتہ پانچ برسوں میں ہوئی اتنی شادیاں

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گذشتہ 5 سالوں میں 3 کروڑ 76 لاکھ لڑکیوں کی شادی ہوئی ہے۔ ان میں سے 2 کروڑ 55 لاکھ لڑکیاں دیہی علاقوں سے اور 1 کروڑ 21 لاکھ لڑکیاں شہری علاقوں سے ہیں۔ ۔ ان میں سے 1 کروڑ 37 لاکھ لڑکیوں کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان تھیں۔خاص بات یہ ہے کہ 1 کروڑ 6 لاکھ 31 لاکھ شہری لڑکیوں کی شادی ہوئی۔ جن کی عمر 18 سے 19 سال تھی۔

سی دوران ، 75 لاکھ لڑکیوں کی شادی 20 سے 21 سال کی عمر میں ہوئی۔اگر ہم دیہی علاقوں کی خواتین کی بات کریں تو 49 لاکھ دیہی اور 26 لاکھ شہری علاقوں میں لڑکیوں کی شادی ہوئی۔یہ واضح ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والی لڑکیوں کی شادی کی عمر پچھلے 5 سالوں میں دیکھیں تو 61 فیصد دیہی علاقوں میں رہنے والی لڑکیوں کی شادی 18 سے 21 سال کی عمر میں ہوئی ہیں۔

شادی کی کم از کم عمر نہیں ہے


سعودی عرب ، یمن اور جبوتی میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر نہیں ہے۔

شادی کی کم از کم عمر 15 سال یا اس سے کم ہے

ایران میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 13 سال ، لبنان میں 9 سال اور سوڈان میں بلوغت کے شروع ہونے سے ہی شادی کرسکتے ہیں۔وہیں چاڈ اور کویت میں 15 سال کی عمر پار کرنے کے بعد لڑکیوں کی شادی کی جاسکتی ہے۔ افغانستان ، بحرین ، پاکستان ، قطر اور برطانیہ سمیت دنیا کے 7 ممالک میں لڑکیوں کی شادی کی عمر کم سے کم 16 سال ہے۔ کی شادی کی عمر کم سے کم 16 سال ہے۔ شمالی کوریا ، شام اور ازبکستان میں شادی کی کم از کم عمر 17 سال ہے۔


143 ممالک میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہے ۔امریکہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، ناروے ، سویڈن ، نیدرلینڈ ، برازیل ، روس ، جنوبی افریقہ ، سنگاپور ، سری لنکا اور امریکہ سمیت دنیا کے 143 ممالک میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ ان ممالک میں بھارت بھی شامل ہے۔

الجیریا ، جنوبی کوریا اور ساموا میں لڑکیوں کی کم از کم شادی کی عمر 19 سال رکھی گئی ہے۔وہیں چین ، جاپان ، نیپال اور تھائی لینڈ سمیت کل 6 ممالک میں ، لڑکیوں کو شادی کے لیے کم از کم 20 سال کا ہونا ضروری ہے۔


20 ممالک میں شادی کی کم از کم عمر 21 سال ہے -انڈونیشیا ، ملائشیا ، نائیجیریا اور فلپائن سمیت دنیا کے کل 20 ممالک میں ، لڑکیوں کو شادی کے لیے کم از کم 21 سال کا ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی جانئے

  • دنیا کے بیشتر ممالک میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہے۔
  • بھارت میں 1929 کے شاردا ایکٹ کے تحت ، لڑکوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 اور لڑکیوں کے لئے 14 رکھی گئی تھی۔میں ترمیم کے بعد یہ حد لڑکوں کے لئے 21 سال اور لڑکیوں کے لئے 18 سال کی ہوگئی۔
  • سال 2006 میں کم عمری کی شادی کے روک تھام قانون نے انہیں حدود کو اپناتے ہوئے کچھ بہتر دفعات شامل کرکے ان قوانین کی جگہ لی۔
  • سال سے کم عمر کی شادیوں کے سب سے زیادہ واقعات افریقہ (35٪) اور پھر جنوبی ایشیاء (30٪) میں ہیں۔
  • یونیسیف کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی شادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوسکتی ہے، گھریلو تشدد اور زچگی کے دوران موت کے ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی ٹاسک فورس کو لڑکیوں کی تعلیم ، صحت اور روزگار کو مدنظر رکھتے ہوئے لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کرنا چاہئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details