جماعت اسلامی ہند مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ اس میں سے ایک شعبہ اپنے برادران وطن تک اسلامی تعلیمات کو پہنچانے کا ہے، جیسے برادران وطن تک اسلام کی دعوت دینے کے لیے بنایا گیا ہے جیسےعام طور سے شعبہ دعوت کہا جاتا ہے۔
گجرات میں اس شعبے کا نام 'اسلام درشن کیندر' رکھا گیا ہے۔ یہ اسلام درشن کیندر کیوں ہے خاص؟ اور کیا ہے اس کی سرگرمیاں اس پر اسلام درشن کیندر کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کی ہے۔
ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے کہا کہ 'گجرات میں اسلام درشن کے ذریعے برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کرایا جاتا ہے اور انہیں اسلام کی دعوت دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی اسلام کی تعلیمات پر تمام زبانوں میں کتابوں کی ترویج و اشاعت کا کام بھی جاری ہے'۔
ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے بتایا ہے کہ 'یہاں ایک بڑی لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے اور تقریبا ہر زبان میں قرآن مجید کے تراجم بھی شائع کیے ہیں اور اسلامی تعلیمات پر مبنی ہر زبان میں کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں۔ جو گجرات کی کسی اور لائبریری میں دیکھنے نہیں ملتے۔ اس کے ساتھ ہی قرآن مجید کے لیے ایک اپلیکیشن دیویہ قرآن کے نام سے شروع کیا ہے'۔