مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سکھند شیکھر رائے میں کورونا کی تشخیص کے بعد رکن پارلیمانی کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ان کی حالت مستحکم ہے، جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈسچارج ہونے کے بعد رکن پارلیمان کو سات دنوں تک گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔