اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'لاک ڈاؤن کے سبب تبلیغی جماعت کے افراد حج ہاؤس میں ہیں' - مغربی بنگال کی خبریں

بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے سینئر آفیسر نے کہا کہ چوں کہ اس وقت ریلوے سروس اورہوائی جہاز سروس شروع نہیں ہوئی ہے اور مرکزی وزارت صحت کے اگلی ہدایت کا ہم انتظار کررہے ہیں۔

'لاک ڈاؤن کے سبب تبلیغی جماعتی حج ہاؤس میں ہیں'
'لاک ڈاؤن کے سبب تبلیغی جماعتی حج ہاؤس میں ہیں'

By

Published : May 8, 2020, 10:32 PM IST

مرکز نظام الدین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مغربی بنگال حج ہاؤس میں نظام الدین مرکز، بھوپال اجتماع اور ریاست کے مساجد میں موجود تبلیغی جماعتوں کے ممبران کو یہاں لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگلی ہدایت تک انہیں نیو ٹاؤ جج ہاؤس میں ہی رکھا گیا ہے۔ معاشرتی فاصلے کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی تمام لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا ۔

مرکز تبلیغ نظام الدین میں مارچ کے مہینے میں اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔تاہم اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہزار کے قریب افراد مسجد میں پھنس گئے تھے۔مارچ کے آخری ہفتے میں لوگوں کو نکالا گیا۔

دہلی کے مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والے چند افراد میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد کولکاتا میں بھی مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی شناخت کرکے نیو ٹاؤن حج ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

31مارچ کو حج ہاؤ س میں 54افراد کو لایا گیا تھا۔اس کے اگلے چار دن 301افراد حج ہاؤس لایا گیا۔حج ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ان میں سے 197افراد کا تعلق دہلی، تمل ناڈو،اترپردیش اور دیگر ریاستوں سے ہے۔جب کہ ان میں بیرون ممالک انڈو نیشیا، ملیشیا،تھائی لینڈ اور میانمار سے ہے۔

بدھان نگرکمشنریٹ کے آفیسر نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ تمام تبلیغی جماعتی ریاست کے مختلف حج ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ ان میں سے 88 لوگ اپنے اپنے گھر جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details