اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'دوسروں کے گھر توڑ کر خوابوں کے محل کی تعمیر ناممکن' - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما

وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'دوسروں کی مدد سے سیاسی کھیل میں جیت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔'

'دوسروں کے گھر پھوڑ کر خوابوں کے محل کی تعمیر نا ممکن'
'دوسروں کے گھر پھوڑ کر خوابوں کے محل کی تعمیر نا ممکن'

By

Published : Jan 3, 2021, 11:15 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ اور بیان بازی کا بازار گرم ہے، بی جے پی اور ٹی ایم سی کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان شدید بیان بازی ہو رہی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسری پارٹیوں کے بکھرنے کی وجہ سے سنورتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی دل بدل کے کھیل میں کافی ماہر ہے، بیشتر ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت اسی کھیل کی بنیاد پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ ایک برس کے دوران مدھیہ پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر میں اس کی عمدہ مثال دیکھنے کو مل چکی ہے، جہاں عوام کی منتخب حکومت کو دل بدل کے کھیل کی بدولت حکومت گرانے کی کوشش کی گئی۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی ٹھیک اسی طرح کا کھیل مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کی مدد سے حکومت بنانے کا خواب دیکھنے لگی ہے، لیکن یہاں اسے کامیابی ملنے سے رہی، مغربی بنگال میں بی جے پی کے پاس اپنا کوئی رہنما نہیں ہے، اور اسی وجہ سے وہ ترنمول کانگریس سمیت دوسری جماعتوں کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ایک عام کو پارٹی اور عوامی رہنما بناتی ہیں، بی جے پی کی طرح نہیں دوسروں کے گھروں میں پھوٹ ڈال کر اپنے خوابوں کا محل تعمیر کرنے کی سازش نہیں کرتی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details