بائیں محاذ کے جنرل سکریٹری اور سی پی آئی ایم کے رہنما سوریہ کانت مشرا نے پارٹی کے ضلع رہنماوں سے اسمبلی انتخابات کے لئے مضبوط امید واروں کے نام پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مغربی بنگال میں اگلے برس اسمبلی انتخابات کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہے۔
کانگریس سے اتحاد کے بعد سی پی آئی (ایم) نے اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے۔
انہوں نے کہا 'حقیقت یہ ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے اب زیادہ وقت نہیں ہے'۔
سوریہ کانت مشرا کا کہنا ہے کہ 'عوام میں مقبول اور تعلیم یافتہ امید واروں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے۔ تاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت چیلنج دے سکیں۔