اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جتیندر داس کی برسی پر ممتا نے خراج عقیدت پیش کیا - عظیم مجاہد آزادی جتیندر ناتھ داس

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے عظیم مجاہد آزادی جتیندر ناتھ داس کی برسی کے موقع پر انھیں آج خراج عقیدت پیش کیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی

By

Published : Sep 13, 2019, 4:50 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST

وزیراعلی ممتا بینرجی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مجاہد آزادی جتیندر ناتھ داس کو ان کی برسی پر سلام۔ جتیندر ناتھ داس عرف جتن داس کی پیدائش 27اکتوبر 1904کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہوئی تھی۔

جتیندر ناتھ داس اپنی جوانی کے آغاز میں ہی بنگال کی ایک انقلابی تنظیم انوشیلان سمیتی سے وابستہ ہوگئے تھے اور انھوں نے 17 برس کی عمر میں گاندھی جی کی' عدم اعتماد تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔ یہ تحریک سنہ 1921 میں چلائی گئی تھی۔

سنہ 1925 میں جب وہ بی-اے کے طالب علم تھے تب ہی انھیں سیاست میں سرگرم ہونے کے سبب جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔جیل جانے کے بعد انھوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔

جتن داس کے بھوک ہڑتال کے 20 دن گزرجانے کے بعد جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ان سے معافی مانگی تب جاکر انھوں نے اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کیا۔

وہ ایک انقلابی اور آزادی مجاہد آزادی تھے۔انہیں لاہور سازش معاملے میں 14جون سنہ 1929 کو برطانوی حکومت نے گرفتار کیا تھا اور جیل میں ہی وہ بھوک ہڑتال کرتے ہوئے 25 برس کی عمر میں جتن داس شہید ہوئے تھے۔ ان کی یہ بھوک ہڑتال 63 دنوں تک جاری تھی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details