اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'راجیو گاندھی جیسا چانسلر ملک میں دوبارہ پیدا نہیں ہوا' - وائس چانسلر بدوت چکرورتی

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جیسا وشوا بھارتی یونیورسٹی کا چانسلر کبھی نہیں دیکھا۔

'راجیو گاندھی جیسا چانسلر ملک میں دوبارہ پیدا نہیں ہوا'
'راجیو گاندھی جیسا چانسلر ملک میں دوبارہ پیدا نہیں ہوا'

By

Published : Dec 30, 2020, 2:01 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم دورے کے اختتام پر وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ آج وشوا بھارتی یونیورسٹی کو لے کر جو نچلے درجے کی سیاست ہو رہی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

'راجیو گاندھی جیسا چانسلر ملک میں دوبارہ پیدا نہیں ہوا'

انہوں نے کہا کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی اپنے فرائض کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں، ان کی ہی وجہ سے وشوا بھارتی یونیورسٹی بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں کو تعلیمی ادارے میں گندی سیاست کرنے کا موقع ملا، اس سے بری بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر سے پہلے اتنی سیاست نہیں ہوا کرتی تھی، لیکن آج موجودہ صورتحال دیکھ کر افسوس اور مایوسی ہوتی ہے۔ آج کل یونیورسٹیوں میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار کون ہے کسی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جیسا وشوا بھارتی یونیورسٹی کا چانسلر کبھی نہیں دیکھا، ایک زمانہ تھا جب سابق وزیراعظم راجیو گاندھی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے چانسلر ہوا کرتے تھے۔اس وقت اور آج میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے جب وشوا بھارتی یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا تو اس وقت کا ماحول کچھ اور ہی تھا، راجیو گاندھی جیسا کامیاب چانسلر ملک میں دوبارہ پیدا نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details