مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر جیوتی پریہ ملک کو متنازعہ بیان بازی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے، رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے وکیل پارتھو گھوش کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک جلسے کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے (دلیپ گھوش) سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ بیان کی بنیاد پر ریاستی وزیر کو نوٹس بھیجا گیا ہے، انہیں (ترنمول کانگریس کے رہنما ) تین دنوں کے اندر نوٹس کا جواب اور عوامی طور پر معافی کا مطابلہ کیا گیا ہے۔