مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کو لے کر اپنی ہی پارٹی پر نکتہ چینی کی۔ اس دوران ان کے اور بی جے پی کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے کہا ہے شہریت ترمیمی ایکٹ اور کورونا وائرس کے درمیان کوئی یکسانیت نہیں ہے۔
شہریت ترمیمی قانون اور کورونا وائرس کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔ زبردستی رشتہ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ متوا سماج کی بدولت ہی رکن پارلیمان بنا ہوں اور انہیں ( متوا سماج) چھوڑ نہیں سکتا ہوں، ان کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں، انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون نافذ نہیں کیا جائے گا تو میں کچھ بھی فیصلہ کر سکتا ہوں جس میں بی جے پی کو چھوڑنا بھی شامل ہے۔
متوا سماج کے لوگ اس ضمن میں جو فیصلہ کریں گے وہ مجھے قبول ہوگا۔ متوا سماج کو شہریت ترمیمی قانون کے دائرے میں دلانا میرا واحد مقصد ہے۔