انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات ایک شہری کے طور پر کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جاننے کا حق رکھتا ہوں کہ بالا کوٹ میں کیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بیان پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ اپنی طرف سے دیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں حقائق جاننے کا اختیار رکھتا ہوں، آخر اس میں غلط کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایئر اسٹرائیک کے دوران پاکستان کے بالا کوٹ میں 300 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
جس پر سینیئر کانگریسی رہنما اور راہل گاندھی کے قریبی سیم پترودا نے پلوامہ حملے پر بیان دیاہے جس سے الیکشن کے ماحول میں بی جے پی نے پورے معاملے کو گرم کردیا ہے۔
سیم پاترودا نے کہا تھا کہ پلوامہ جیسے حملہ ہو تے رہتے ہیں، ممبئی کے تاج ہوٹل اور اوبرائے ہوٹل میں بھی اس طرح کا حملہ ہوا تھا ہم بھی حملہ کرسکتے تھے، لیکن ہم نے اپنے جنگی جہاز پاکستان نہیں بھیجے تھے'۔
ان کا مزید کہنا تھا:' یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ اگر کسی ملک کے آٹھ لوگ کوئی جرم کرتے ہیں تو اس کے جواب میں آپ پورےملک پر حملہ نہیں کر سکتے'۔
پترودا نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پرسوال اٹھاتے ہوئے اس کے ثبوت مانگے ہیں۔