اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برازیل کے صدر کا جوشیلا استقبال

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتے کو برازیل کے صدر جائر بولسونارو سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کی۔

By

Published : Jan 25, 2020, 2:09 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:49 AM IST

Welcome the President of Brazil
برازیل کے صدر کا جوشیلا استقبال

ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپر برازیل کے صدر بولسونارو جمعہ کی شام یہاں پہنچےتھے۔ خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا تھا۔

برازیل کے صدر کا جوشیلا استقبال


سب سے پہلے بولسونارو کا رسمی طورپر استقبال راشٹرپتی بھون کے احاطے میں کیاگیا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ بعد میں وہ راج گھاٹ گئے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

بعد میں وہ حیدرآباد ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے اور پریس سے بات چیت ہوگی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details