دارالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئڈا کے سیکٹر 9 میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر میں بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان کمانڈو کمل کشور کا بلاک کانگریس کمیٹی کی طرف سے گل پوشی کی گئی اور گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر سابق ممبر پارلیمنٹ کمل کشور کمانڈو نے کہا کہ آپ لوگ کانگریس پارٹی کے لیے مضبوطی سے کام کریں، آنے والا وقت کانگریس پارٹی کا ہوگا اور جلد ہی کانگریس پارٹی بڑا فیصلہ کرنے والی ہے۔