پارلمنٹ حملے کی 19 ویں برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے شہدا کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی نے کہا کہ ہم سال 2001 میں پارلیمنٹ پر حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان شہدا کی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون ر ہے گا۔
وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 2001میں جمہوریت کی مندر پارلیمنٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے بھارت کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ممنون قوم اس قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔