اردو

urdu

By

Published : Feb 9, 2020, 3:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:29 PM IST

ETV Bharat / bharat

'اگلے دس سالوں میں ڈی آر ڈی او 75 فیصد خود مختار ہوگا'

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ڈی آر ڈی او کے صدر ستیش ریڈی نے کہا کہ 'ملک اگلے پانچ تا دس سالوں میں 75 فیصد خود مکتفی ہوجائے گا'۔

اگلے دس سالوں میں ڈی آر ڈی او 75 فیصد خود مختار ہوگا : ڈی آر ڈی او صدر
اگلے دس سالوں میں ڈی آر ڈی او 75 فیصد خود مختار ہوگا : ڈی آر ڈی او صدر


سپری کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت دنیا کے سب سے بڑی ہتھیار درآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور ملک ہر سال 18 تا 20 بلین ڈالر کے ہتھیار درآمد کرتا ہے۔

حکومت میک ان انڈیا کے تحت اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ حکومت کی کوشش کی ہے ہتھیاروں کے ڈیزائن اور تیاری میں نجی شعبے کے ہتھیار تیار کرنے والے ادارے بھی حصہ لیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے صدر نشین جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ملک اگلے پانچ تا دس سالوں میں 75 فیصد خود مختار ہوجائے گا۔

اگلے دس سالوں میں ڈی آر ڈی او 75 فیصد خود مختار ہوگا : ڈی آر ڈی او صدر

ڈی آر ڈی او بھارت کا سب سے اہم دفاعی تحقیقاتی ادارہ ہے۔ یہ بات چیت ڈیف ایکسپو 2020 کے موقع پر کی گئی۔ اس موقع پر ستیش ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 40 سے 50 فیصد خود مختاری کے قریب ہیں اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 75 فیصد کے قریب ہمیں خود مختار ہونا ہے۔

ہمیں بھی اپنی برآمدات کو بہتر بنانا چاہئے اور ہمیں بہت سے برآمدات کی ضرورت ہے۔ ہمیں اگلے سال 5 بلین ڈالر کی برآمدات کا حدف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہم بہت طاقتور اور مستحکم ہوچکے ہیں ہم میزائیلز میں بہت طاقتور ہیں ، راڈار اور سونار ، ٹارپیڈو اور الکٹرانک وار فیر اور بندوق کے نظام میں بھی بہت طاقتور ہیں۔

ہم ان شعبہ میں بہت سے اقسام بنانا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اب ہم یہ چیزیں درآمد نہیں کرتے۔ یہی ایک طریقہ ہے جس سے ہم اپنی درآمدات کم کرسکتے ہیں اور برآمدات بڑھانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمارے پاس دیگر ٹکنالوجیز میں مواصلاتی نظام ، جیمنگ نظام اور ایس ڈی آر ایس اور دیگر شعبے بھی موجود ہیں۔ ہمارے پاس بلٹ پروف جیکٹس ، جوتے اور دیگر چیزیں بھی موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک اگلے پانچ تا دس سالوں کے اندر 75 فیصد خود مکفتی ہوجائے گا اور اس طرح ہمارے درآمدات میں بھی کمی ہوجائے گی جو جاریہ سال 18 تا 20 بلین ڈالرس ہے۔

جی ستیش ریڈی نے کہا کہ مختلف میزائیلز میں مختلف قسم کی ٹکنالوجی استعمال کی جاتی ہے جو استعمال کرنے والے پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ موبائیل اور فاصلے پر منحصر ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details