اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہم نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے: اسد الدین اویسی - پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ووٹ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد کے دارالسلام میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'ہم نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے اور ملک کے تقسیم کی مخالفت کی ہے'۔

we rejected jinnah's two nation theory
ہم نے جناح کے نظریے کو ٹھکرایا: اسد الدین اویسی

By

Published : Dec 22, 2019, 4:54 AM IST

Updated : Dec 22, 2019, 7:02 AM IST

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ہم سی اے اے کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ اس میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ہم باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے خلاف نہیں'۔

ہم نے جناح کے نظریے کو ٹھکرایا: اسد الدین اویسی

انہوں نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' ہم سے کہا جارہا ہے کہ دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک ہیں تو ہمیں ان ممالک مثلاً سعودی عرب، ترکی، ملیشیا وغیرہ سے کیا واسطہ ہے۔

ہم بھارت میں پیدا ہوئے اور یہیں جئیں گے اور مریں گے، اگر آپ کو ان ممالک سے انتی محبت ہے تو آپ چلے جائیں ہمیں کیوں بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں؟۔

اس موقعے اسد الدین اویسی نے تمام بھارتی مسلمانوں کو اپنی اپنی چھتوں پر بھارتی پرچم لہرانے اور احتجاجی مظاہرے جاری کا مشورہ دیا۔ انہوں نے این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کو 1 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس احتجاجی جلسہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ووٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ آندھر پردیش کے وزیر اعلی کے ذریعہ ترمیم شدہ قانون شہریت سی اے اے کی تائید کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی بھی گزارش کی۔

بیرسٹر اویسی نے اس تحریک کو مسلسل جاری رکھنے کی صلاح دیتے ہوئے تشدد سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد سے مسئلہ بگڑنے کے قوی امکانات ہیں اس لیے عوام تشدد سے گریز کرتے ہوئے پر امن احتجاج کو یقینی بنائیں۔'
اس موقعے پر انہوں نے عوام کو بھارتی آئین کے مقدمے حلف بھی دلوایا۔ '

Last Updated : Dec 22, 2019, 7:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details