اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بچپن میں ہمیں سنیما دیکھنے کی اجازت نہیں تھی: عرفان خان - بالی وڈ

بالی وڈ میں اپنی جادوئی اداکاری سے رنگ بكھیر نے والے عرفان خان کو بچپن میں سنیما دیکھنے کی آزادی نہیں تھی۔

بچپن میں ہمیں سنیما دیکھنے کی اجازت نہیں تھی
بچپن میں ہمیں سنیما دیکھنے کی اجازت نہیں تھیبچپن میں ہمیں سنیما دیکھنے کی اجازت نہیں تھی

By

Published : May 2, 2020, 4:09 PM IST

عرفان خان نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنے بااثر اور مضبوط اداکاری سےمداحوں کا محظوظ کیا ہےلیکن انہیں بچپن میں فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

عرفان خان نے ایک بار بتایا تھا کہ'میرا بچپن جے پور میں گزرا اور والدین کا گھر ٹونک میں تھا۔ جب وہاں ہم جاتے تھے تو اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ ڈرامہ کیا کرتے تھے۔

بچپن میں فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ جب کبھی چاچا سال میں ایک دو بار آیا کرتے تھے تو سبھی خوش ہو جاتے تھے۔ چاچا فلم دکھانے لے جایا کرتے تھے۔ وہ کچھ پیسے دیتے تھے اور سارا خاندان فلم دیکھنے جایا کرتا تھا'۔

عرفان نے کہا تھا کہ' ٹونک میں جہاں میری خالہ کا گھر تھا وہ سنیما ہال کے بالکل سامنے تھا۔ تو جیسے ہی خالہ کے گھر کا دروازہ کھلتا تھا تو سیدھا سنیما پڑتا تھا۔ وہاں ٹکٹ بیچنے والی عورت سے خالہ کے مراسم تھے اس لئے فلم کے درمیان میں ہی ہم لوگ جا کر بیٹھ جایا کرتے تھے اور فلم دیکھتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details