اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بی بی سی کی طرح اسلامی انگریزی چینل شروع کریں گے'

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اسلام فوبیا کی طرف سے پیدا ہونے والے چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے بی بی سی کی طرح ایک انگریزی ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر/عمران خان

By

Published : Sep 30, 2019, 9:44 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:34 PM IST

عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا :' میٹنگ میں ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم بی بی سی کی طرح ایک ٹیلی ویژن چینل شروع کریں گے جس کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا کی طرف سے پیداہونے والے چیلنجیز کا سامنا کریں گے۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نے کہا تھا کہ' صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب 'اسلام' کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

بشکریہ ٹویٹر/عمران خان

عمران خان نے کہا تھا کہ اس چینل پر ایسے پروگرام دکھائے جائیں گے جو دنیا کو اسلام کی تاریخ کے بارے میں بتائے گا۔ اس کے ذریعہ ہم اسلام کے خلاف پھیلی غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔ یہاں توہین رسالت جیسے معاملوں کے بارے میں لوگوں کو بتایا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر/عمران خان

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا حل نکالا جائے گا۔اسلام کی تاریخ کی واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور اس چینل کے ذریعے عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی باضابطہ نمائندگی کی جائے گی

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details