اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ہم غریب کی لڑائی لڑ رہے ہیں' - great allaince

ارریہ پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رام ولاس پاسوان نے عظیم اتحاد پر جم کر تنقید کی۔

رام ولاس پاسوان

By

Published : Apr 15, 2019, 3:41 PM IST

رام ولاس پاسوان نے کہا کہ عظیم اتحاد کے پاس کوئی بھی مدعا نہیں بلکہ اس میں شامل جماعتوں میں محض کرسی کا لالچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر مذہب کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کو نام سے ڈرایا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے اور تقریباً تمام سیاسی جماعتوں میں مسلم رہنما موجود ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

رام ولاس پاسوان نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ اگر این ڈی اے کی حکومت اقتدار میں آئی تو ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا لیکن جب تک نتیش اور میں بہار میں موجود ہیں تب تک بہار میں ریزرویشن ختم نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details