اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں' - سدیش ورما

چینی لبریشن آرمی کی قید سے چار افسروں سمیت 10 بھارتی فوج کے اہلکاروں کی رہائی کے بعد ، بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وادی گلوان میں تصادم کے بعد کوئی بھی بھارتی فوجی غائب نہیں ہوا تھا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان، سدیش ورما نے ای ٹی وی بھارت کے نیوزایڈیٹر نشانت شرما کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور چین کے تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں: بی جے پی کے قومی ترجمان
بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں: بی جے پی کے قومی ترجمان

By

Published : Jun 19, 2020, 10:32 PM IST

ورما نے اس مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان اب کوئی جھڑپ کا امکان نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی گلوان کے آس پاس کے علاقوں میں معمول کی بحالی کے لئے میجر جنرل سطح کی بات چیت جاری ہے اور مناسب وقت پر سفارتی طور پر چین کے خلاف کارروائی کریں گے۔

بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں: بی جے پی کے قومی ترجمان

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مضبوط حکومت ہے اور بروقت فیصلے لینے والے رہنما موجود ہیں۔ بھارت مناسب وقت پر چین کو بھرپور جواب دے گا۔ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اس پر بھی بھارتی حکومت کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details