اردو

urdu

موسم نور اور دنیش بجاج کا راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی مسترد

ریاست مغربی بنگال کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی رکن موسم نور بے نظیر کا پرچہ نامزدگی قبول نہیں کیا گیا وہیں آزاد امیدوار دنیش بجاج کا پرچہ نامزدگی مسترد کر دیا گیا

By

Published : Mar 17, 2020, 8:01 AM IST

Published : Mar 17, 2020, 8:01 AM IST

موسم نور اور دنیش بجاج کا راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی مسترد
موسم نور اور دنیش بجاج کا راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی مسترد

مغربی بنگال کی بایاں محاذ جماعت کے اراکین نے ان دونوں کی پرچہ نامزدگی کو لے کر سوالات کھڑے کیے تھے جس کے بعد ان کا پرچہ مسترد کر دیا گیا حالانکہ آج حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

وہیں ترنمول کانگریس کی جانب سے تمام امیدواروں کا حلف نامہ دیا گیا لیکن موسم نور بے نظیر کا پرچہ نامزدگی قبول نہیں ہوا۔

موسم نور کے علاوہ آزاد امیدوار دنیش بجاج کا بھی پرچہ نامزدگی مسترد ہوگیا ہے، بایاں محاذ کے ارکان کی جانب سے موسم نور اور دنیش بجاج کے پرچہ نامزدگی میں متعدد نکات پر سوال کیے گئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ دنیش بجاج کے پرچہ نامزدگی میں شامل کاغذات پر مجسٹریٹ کے ذریعے کیا گیا حلف نامہ شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کا پرچہ خارج کیا گیا۔

اس کے علاوہ علاقائی ریٹرننگ افسر کے کاغذات بھی شامل نہیں ہونے کا الزام لگایا گیا۔

وہیں دوسری جانب موسم نور کے پرچہ نامزدگی پر بھی بایاں محاذ کے ارکان کی جانب سے سوال اٹھائے گئے، بایاں محاذ کا کہنا تھا کہ موسم نور کے خلاف جو فوجداری کے معاملات ہیں اس کو واضح نہیں کیا گیا ہے ساتھ ہی مقررہ وقت پر اس کو متعلقہ ویب سائٹ پر بھی شائع کرنے میں تاخیر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موسم نور کی جائیداد کے سلسلے میں بھی سوال کھڑے کیے گئے ہیں۔ صبح 11 بجے اس سلسلے میں آخری فیصلہ لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details