اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جئے پور: مسلم علاقوں میں پانی کی قلت

گرمی کی شدت میں رہی سہی کسر پانی کی قلت نے پوری کر دی ہے۔ مسلم محلوں میں رہنے والے لوگ پانی کی قلت سے پریشان ہیں۔ پانی کی سپلائی کے نام پر انہیں گندا اور آلودوہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

By

Published : Jun 20, 2019, 9:19 PM IST

لوگوں کو مل رہا ہے گندا پانی


معاملہ راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کا ہے جہاں مسلم علاقوں میں گندا اور بدبودار پانی سپلائی ہو رہا ہے، گزشتہ چند روز سے مسلم محلوں میں گندے پانی کی فراہمی لوگوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا ہے۔

لوگوں کو مل رہا ہے گندا پانی


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں گندا پانی آرہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کا پائپ لائن سیوریج کے ساتھ ملا ہوا ہے اور سیوریج کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے اس کی گندگی پانی کے پائپ لائن میں جا ملتی ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں نے افسران سے اپیل کی ہے وہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں اور انہیں صاف پانی فراہم کرائے جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details