ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں گنگا ندی کے آبی سطح میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث بنارس کے 84 گھاٹوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
گنگاندی: بنارس کے اطراف میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے گنگا ندی میں آبی سطح میں مسلسل اضافہ کے باعث کشتیاں گنگا کے ساحل پر تعینات ہیں وہیں این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی پوری طرح مستعد ہے۔ گنگاندی کے گھاٹوں پر ہونے والی آرتی کے مقام کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ان دنوں سیاحوں کی آمد و رفت میں کمی ہوئی ہے۔
گنگاندی: بنارس کے اطراف میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے مزید پڑھیں:
علاقائی افراد خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اسی طرح اگر گنگاندی میں پانی کا اضافہ ہوا تو آنے والے دنوں میں بنارس کے اطراف میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ گنگاندی کے آبی سطح میں کس قدر اضافہ ہوتا ہے اور راحت رساء ٹیمیں حالات سے کیسے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔