ضلع کلکٹر بھیلواڑا راجیندر بھٹ نے کہا کہ ضلع میں جب آپ کو آدھے گلاس پانی کی پیاس ہو تو آپ پورا گلاس پانی کیوں منگائیں، اور جتنا پییں اتنا ہی خراب کیوں کریں؟ واٹرہارویسٹنگ کے اس انوکھے طریقےسے ہاف گلاس واٹرمہم کو شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سطحی ،بلاک سطحی اور گرام پنچایت سطحی سرکاری، نیم سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں اور پنچایتی راج محکمے کے افسروں اور ملازمین کو اپنے ماتحت دفتروں میں مہمانوں کے لئے انہیں پوچھ کر ہی پانی دیاجائے اور پہلی بار آدھا گلاس پانی ہی پیش کریں۔ اس پہل کو شروع کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے سبھی ضلع سطحی افسروں سے اپنے ماتحت دفتروں کے ملازمین کو حکم جاری کرکے، مہم کی موثر عمل درآمدگی کی ہدایت بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھیل واڑا میں کچھ وقت پہلے تک پانی کی سپلائی ریل کے ذریعہ ہوتی تھی، اس لئے شہر کے لوگ پانی کی قیمت کو سمجھتے ہیں۔اب چمبل سے پینے کے پانی کی سپلائی شروع ہو جانے پر اپنے آدھے بھرے مٹکوں کے پانی کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کا صحیح استعمال کریں۔ آر او سے نکلنے والے پانی کا بھی کہیں نہ کہیں استعمال کریں تبھی ہم پینے کے پانی کے اس شدید مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔