نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالا اپنی حقیقی جگہ سے ہٹ کر گھروں اور محلوں سے بہنے لگا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا ہے اس لیے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
نوئیڈا کا یہ گاؤں گندگی سے پریشان
نوئیڈا کو ہائی ٹیک سٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، لیکن کی سیکٹروں کے درمیان آباد گاؤں اب بھی ترقی سے کافی دور ہیں۔ سالار پور گاؤں کے سالار پر اشرم روڈ کی گلی نمبر4 کے بعد کے تمام مکانات نالے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
نویڈا کے سالار پور گاؤں کے عوام گندگی سے پریشان
مقامی عوام تمام کوڑا کرکٹ اسی نالے میں ڈالتے ہیں جس سے نالا بھر چکا ہے۔ اس دوران تین گائیں مرگئیں جنہیں یہاں سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔ شدید گندگی کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں۔بعض لوگ بیمار بھی پڑ گئے ہیں اور وبائی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔
بہت سے مکانات کی بنیاد دھنس گئی ہے اور بعض مکانات میں دراڑ بھی پڑ گئی ہے ۔لوگوں نے حکام کو خط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس سے لوگوں میں ناراضگی اور برہمی ہے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:25 AM IST