اردو

urdu

بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق وضاحت

By

Published : May 17, 2020, 1:01 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔

بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق خبردار
بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق خبردار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 'یورپ اور شمالی امریکہ میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی'۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ 'متاثرہ بچوں کی بیماری کی کچھ علاماتیں کاواسا کی بیماری سے مماثلت رکھتی ہیں، جس میں خون کی نالیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں۔'

سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی ماہرین کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ان علامات کا کورونا وائرس سے تعلق ہوسکتا ہے، فوری طور پر ان علامات کو سمجھنا اور ان کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تمام معالجین مقامی حکام ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادی پر اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details