اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون تین فروری بروز پیر کو وردھا کے ہنگن گھاٹ تالہ علاقہ میں ایک کالج میں پڑھانے جارہی تھیں، اسی دوران خاتون کا یکطرفہ عاشق وکیش ناگراڑے بس اسٹاپ پر پہنچا اور اچانک اس پر حملہ کر دیا۔
موصول اطلاعات کے مطابق وکیش ناگراڑے نے متاثرہ لڑکی کے چہرے پر پیٹرول چھڑک دیا اور پھر آگ لگا دی، جائے وقوع پر موجود لوگوں نے متاثرہ خاتون کو مقامی اسپتال پہنچایا۔