پاکستان کے گیند بازی کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے سابق بھارتی کپتان گوتم گمبھیر اور پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر تکرار کے بجائے سمجھداری اور نرمی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
وقار نے گلوفینس کے چیٹ شو 'کیو 20' میں کہا کہ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو لے کر تبصرہ بہت طویل عرصے سے چل رہا ہے وقار نے گلوفینس کے چیٹ شو 'کیو 20' میں کہا کہ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو لے کر تبصرہ بہت طویل عرصے سے چل رہا ہے، جو انہوں نے بھی دیکھا ہے۔
پاکستان کے گیند بازی کوچ اور سابق کپتان نے شاہد آفریدی، اور گوتم گمبھیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرسکون روش اختیار کریں ان دونوں کو شائقین کے سوالوں پر وقار نے فینس کے ذریعے کیے گئے سوالوں پر اپنے جواب دیے جس کی ویڈیوز گلوفینس کے ٹوئٹر ہینڈل پر ریلیز کی جائے گی۔
سابق پاکستانی کپتان وقار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہد اور گوتم کا ایک دوسرے پر طنز کا سلسلہ کافی طویل ہو گیا ہے سابق پاکستانی کپتان وقار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہد اور گوتم کا ایک دوسرے پر طنز کا سلسلہ کافی طویل ہو گیا ہےاس لیے دونوں کو سب سے پہلے پرسکون رہنے کی ضرورت ہے اور اس کو سمجھداری اور سہولت سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس نے سابق بھارتی کپتان گوتم گمبھیر اور پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر تکرار کے بجائے سمجھداری اور نرمی سے کام لینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دونوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں مل بیٹھ کر ٹھنڈے دماغ سے بات کرنی چاہیے۔
وقار نے اپنے تجربہ کار نظریہ سے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہا تو لوگوں کو ان سب کو دیکھ کر کافی مزہ آئے گا اور لوگ ان کا مزہ لے رہے ہیں، اس لیے دونوں کرکٹرز کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔