پی چدمبر نے کہا 'میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی 'مالی منصوبہ بندی' کے طور پر وی آر ایس کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ عام وقت میں بھی یہ اسکیم متنازعہ ہوتی ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں جب معیشت اوندھے منھ گر گئی ہے اور نوکریاں کم ہیں، یہ بربریت ہے'۔
'ایس بی آئی میں وی آر ایس کا پروگرام بربریت ہے' - اسٹیٹ بینک آف انڈیا
کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے میڈیا میں ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کی رپورٹ پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا ہے۔ میڈیا میں 30190 اہلکاروں کے لیے وی آر ایس کی رپورٹ آئی ہے۔
ایس بی آئی میں وی آر ایس کا پروگرام بربریت ہے: چدمبرم
انہوں نے مزید کہا 'اگر ہندوستان کے سب سے بڑے قرض دہندہ کو نوکریاں کم کرنی ہے تو تصور کریں کہ دیگر بڑے امپلائر (آجر) اور ایم ایس ایم ای کیا کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ ویسے تو رضاکارانہ ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ان اہلکاروں پر دباؤ بنایا جائے گا جن سے بینک چھٹکارہ پانا چاہتا ہے۔ اگر موجودہ ضابطہ، حقیقی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے کافی ہے تو ایک نئے پروگرام کا اعلان اور 30,190 جیسی سٹیک تعداد کیوں دی گئی ہے'۔