اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہین باغ: پولنگ بوتھز پر ووٹرز کی قطار - protest in shaheen bagh, delhi

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے رائے دہندگان کی بڑی قطار، تمام پولنگ بوتھز پر دکھائی دے رہی ہے۔

Voting for India says a Shaheen Bagh voter
دارالحکومت دہلی کے علاقے شاہن باغ

By

Published : Feb 8, 2020, 10:24 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:50 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے رائے دہندگان کی بڑی قطار، تمام پولنگ بوتھز پر دکھائی دے رہی ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج کے باوجود ووٹنگ جاری

جنوبی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شاہین پبلک اسکول میں قائم ایک پولنگ بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا ، "میں ہندوستان اور اس کے آئین کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کے لیے آئی ہوں، ہم ہندوستان کے شہری ہیں۔"

دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، قومی آبادی رجسٹر اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے خلاف جاری سی اے اے مخالف دھرنے کی وجہ سے حال ہی میں ملک گیر توجہ حاصل ہوئی۔

دہلی کے انتخابی افسر کے سربراہ (سی ای او) نے شاہین باغ کے پانچوں پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلیامانت اللہ خاندوبارہ اوکھلا اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلے میں اس علاقے سے کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماپرویز ہاشمی اور بی جے پی کےبرہما سنگھ بیدھوری ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details