علاقائی اور قومی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کا آج آغاز ہوگیا۔ پولنگ کا صبح سات بجے آغاز ہوا جس کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
اس ضمن میں مختلف علاقوں کے عوام علی الصبح ووٹنگ کے لیے پولنگ مراکز پر رائے دہی کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے 150 وارڈز میں بیلٹ پیپرز کا استعمال کرتے ہوئے 74،44،260 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی چار دسمبر کو کی جائے گی۔