وقت: 03:30
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آسام کے دسپور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 03:25
ریاست چھتیس گڑھ میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 52.08 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چھتیس گڑھ کے سات پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 03:20
جنوبی ریاست کیرالہ میں 3 بجے تک 52 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ کیرالہ کی کل 20 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
وقت: 03:15
الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ پر پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ اس جھڑپ میں ایک ووٹر ہلاک ہو گیا ہے۔
وقت: 03:10
مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 2 بجے تک 52.37 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی بنگال میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 03:00
ملک بھر میں تیسرے مرحلے کے لیے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 2 بجے تک 37.89 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 02:50
مغربی بنگال میں ضلع مرشدآباد کے رانی نگر میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ میں ایک ووٹر ہلاک ہو گیا۔
وقت: 02:40
مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 1 بجے تک 51.81 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی بنگال میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 02:30
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے احمدآباد کے ایک انتخابی مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 02:20
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اڑیسہ کے تلچیر میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 01:40
بی جے پی کے سینیئر رہنما ایل کے اڈوانی نے احمدآباد کے خان پور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 01:30
ریاست کرناٹک میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 36.06 ووٹنگ فیصد درج کی گئی۔ کرناٹک میں 14 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:20
ریاست چھتیس گڑھ میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 35.58 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چھتیس گڑھ کے سات پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 01:10
جنوبی ریاست کیرالہ میں 1 بجے تک 37 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ کیرالہ کی کل 20 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
وقت: 01:00
ریاست بہار مجموعی طور پر 1 بجے تک 33.78 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:50
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے درگ کے 55 نمبر انتخابی مرکز میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
رائے دہی کے بعد بھوپیش بگھیل نے میڈیا سے کہا: 'میں اپنی پارٹی یا اپنے امیدواروں کی حمایت میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں، لیکن اب رائے دہندگان فیصلہ کریں گے۔ وہیں اصل جج ہیں'۔
وقت: 12:40
اڑیسہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک نے بھونیشور کے ایک انتخابی مرکز میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 12:30
ریاست چھتیس گڑھ میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 27.29 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چھتیس گڑھ کے سات پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:20
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا: 'ملک بھر میں ای وی ایم مشنیں خراب ہیں، یا پھر بی جے پی کے لیے کام کر رہی ہیں'۔
وقت: 12:10
ریاست بہار مجموعی طور پر 12 بجے تک 26.19 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:05
جنوبی ریاست کیرالہ میں ساڑھے 11 بجے تک 29 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ کیرالہ کی کل 20 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
وقت: 12:00
ریاست جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے 11 بجے تک 06.05 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 11:50
مغربی بنگال میں مجموعی طور پر ساڑھے 11 بجے تک 34.87 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی بنگال میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 11:40
کانگریسی رہنما ہاردک پٹیل نے گجرات کے سریندر نگر پارلیمانی حلقے میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 11:30
ریاست کرناٹک میں 11 بجے تک مجموعی طور پر 20.00 ووٹنگ فیصد درج کی گئی۔ کرناٹک میں 14 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 11:20
ریاست چھتیس گڑھ میں 11 بجے تک مجموعی طور پر 20.42 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چھتیس گڑھ کے سات پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 11:10
ریاست بہار مجموعی طور پر 11 بجے تک 19.38 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 11:00
مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 11 بجے تک 16.94 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی بنگال پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔