اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وویکانند ریڈی قتل معاملے کی تحقیقات - وویکانند ریڈی قتل

سی بی آئی نے پُلی ویندلہ کے رہنے والے وائی ایس آرکانگریس کے ریاستی سکریٹری دیوی ریڈی شیواشنکر ریڈی سے کڑپہ ضلع میں پوچھ گچھ کی۔

وویکانند ریڈی قتل معاملے کی تحقیقات
وویکانند ریڈی قتل معاملے کی تحقیقات

By

Published : Jul 29, 2020, 4:08 PM IST

آندھراپردیش کےوزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا وائی ایس وویکانند ریڈی کے سنسنی خیز قتل معاملے میں سی بی آئی کی جانچ جاری ہے۔

سی بی آئی نے پُلی ویندلہ کے رہنے والے وائی ایس آرکانگریس کے ریاستی سکریٹری دیوی ریڈی شیواشنکر ریڈی سے کڑپہ ضلع میں پوچھ گچھ کی۔سمجھاجاتا ہے کہ وہ رکن پارلیمان کڑپہ وائی ایس اویناش ریڈی کا قریبی ساتھی ہے۔اس کا نام ان 15مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل ہے جو وویکانند ریڈی کی دختر نے آندھراپردیش ہائی کورٹ کو پیش کی تھی۔وہ سی بی آئی کی ہدایت پر پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہوا۔

دیوی ریڈی واردات کے دن وائی ایس وویکانند ریڈی کے ارکان خاندان کے ساتھ مقام واردات پر موجود تھا۔ایس آئی ٹی نے بھی قبل ازیں اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔مجرمانہ پس منظر رکھنے پر سنیتاریڈی نے ان کے والد کے قتل کے رول میں اس پر شبہ کیا جس کے بعد سی بی آئی کے عہدیداروں نے اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کی، اور سوال کیا کہ وہ وائی ایس خاندان کو کس طرح جانتا ہے اور اس کو وویکانند ریڈی کے قتل کی اطلاع کیسے ملی؟

قبل ازیں سنیتا ریڈی نے عدالت سے کہا کہ شیوا نے قتل کے بعد دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔سی بی آئی اس معاملہ کی مختلف زایوں سے جانچ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجنور: معمولی جھگڑے میں چلی گولی، دو ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details