اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وویک اوبرائے نے معافی مانگی - meme dispute

بالی وڈ اداکار وویک اوبرائےنے گزشتہ روز معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی ایک فوٹو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کا مزاق اڑایا تھا۔

وویک اوبرائے نے معافی مانگی

By

Published : May 21, 2019, 11:41 AM IST

وویک اوبرائے کے ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی گئی تھی۔انہوں نے اپنا ٹوئٹ ہٹاکر معافی بھی مانگ لی ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی خواتین کو میری وجہ سے تکلیف پہنچی ہوتو میں معافی مانگتا ہوں، اور اپنا ٹوئٹ ہٹاتا ہوں ۔

وویک وبرائے نے ایگزٹ پول اور ایشوریہ رائے کی تصویر ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کیا تھا۔ جو خوب وائرل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یہ میمز تین حصوں میں بنایا گیا تھا، اوپینین پول، ایگزٹ پول اور ریزلٹ میں تھا۔ اوپینین پول میں ایشوریہ رائے سلمان کے ساتھ نظر آرہی تھی۔ ایگزٹ پول میں وویک اوبرائے کے ساتھ اور رزلٹ میں وہ ابھیشیک اور آرادھا کے ساتھ نظر آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details