اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وستارا نے طیارے کے اندر وائی فائی سروس شروع کی - وستارا کمپنی کا طیارہ

ٹاٹا گروپ اور سنگا پور ایئرلائنس کے مشترکہ کمپنی والی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی وستارا نے طیارے کے اندر وائی فائی سروس شروع کی ہے۔

Vistara started Wi-Fi service inside the plane
وستارا نے طیارے کے اندر وائی فائی سروس شروع کی

By

Published : Sep 17, 2020, 9:53 PM IST

طیارے کے اندر وائی فائی کی سہولت دینے والی وستارا ملک کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔ اس نے آج بتایا کہ حال ہی میں اس کے بیڑے میں شامل ہونے والے بوئنگ 787-9 ڈریم لائن طیارے میں 18 ستمبر سے مسافروں کو یہ سہولت ملے گی۔ بعد میں ایئربس اے 321 نیو طیاروں میں بھی اس کی شروعات ہوگی۔ اس طیارے کا آپریشن دہلی سے لندن راستے پر کیا جائےگا۔ حکومت نے پچھلے دنوں ملک کے فضائی شعبہ میں طیارے کے اندر وائی فائی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔
وستارا نے بتایا کہ اس کے سبھی مسافروں کے لیے کچھ مدت کے لئے وائی فائی مفت ہوگا۔ اس دوران کمپنی سسٹم کے کام کاج کے اعداد و شمار جمع کرے گی اور مسافروں سے فیڈ بیک لے گی۔ یہ سہولت دینے کے لیے کمپنی نے پینا سونک ایویونکس کے ساتھ قرار کیا ہے۔مسافر اپنے موبائل فون ،ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ سے جڑ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details