اسی ضمن میں آج ارریہ کے 'دیا ہوٹل' میں کوسی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار نتیش کمار پہنچے اور یہاں انہوں نے صحافیوں سے بات کی۔
امیدوار نتیش کمار نے بتایا کہ کوسی انتخابی حلقہ کے تحت 14 اضلاع آتے ہیں، ان میں پورنیہ کمشنری کے چار اضلاع پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج اور ارریہ شامل ہیں۔
کوسی کمشنری کے تحت تین اضلاع سہرسہ، سپول، مدھے پورا، بھاگلپور کمشنری کے تحت دو اضلاع بھاگلپور اور بانکا، مونگیر کمشنری کے تحت پانچ اضلاع مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، جموئی اور کھگریا شامل ہے۔
نتیش کمار نے کہا کہ' اگر ہماری جیت ہوئی، تو ہماری فہرست میں جو کام ہیں ان میں یہاں کے تعلیمی مسائل، اساتذہ کے مسائل اور ان کے علاوہ اسکول و کالج کے بنیادی مسائل کو حل کرانا ہے'۔