اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس کو فرضی پولیس والے کی تلاش - جھوٹ بول کر شادی کرنے والے کی تلاش

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں دھوکہ باز کے چنگل میں پھنسی ایک لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس کو فرضی پولیس والے کی تلاش
پولیس کو فرضی پولیس والے کی تلاش

By

Published : Jun 22, 2020, 1:36 PM IST

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک شخص نے دھوکے سے شادی کی اور رقم لیکر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رام چندرراو نامی شخص نے خود کو سب انسپکٹر پولیس (فرضی) بتاکر وشاکھا پٹنم کے کنچراپالے کی لڑکی سے محبت کی اور دھوکہ سے شادی رچائی۔

پولیس کو فرضی پولیس والے کی تلاش

لڑکی کو غفلت میں رکھ کر اس شخص نے آٹھ ماہ گزارے۔ اس کے بعد لڑکی کے والد سے گروپ ون امتحان کی تیاری کے بہانے 12 لاکھ روپئے حاصل کیے،اور اس کے طلائی زیورات کو سود خور کے پاس جمع کراکر مزید آٹھ لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا۔ اور 14 فروری کو فرار ہوگیا۔

لڑکی اور اس کے افراد خاندان اس کا انتظار کرتے رہے پھر اس کی تلاش شروع کی مگر اس کا پتہ نہیں چلا۔ بعد ازیں لڑکی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی تب اسے پتہ چلا کہ اس کا شوہر پولیس اہلکار نہیں ہے۔

وشاکھاپٹنم پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details