اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معمرخاتون بنیں کرکٹ کی مداح - 87 برس

بھارت ۔ بنگلہ دیش میچ کے دوران 87 برس کی معمر خاتون چارولتا پٹیل کی تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے جو میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

معمر خاتون میچ کا لطف لیتی ہوئی

By

Published : Jul 3, 2019, 1:22 PM IST


عالمی کپ کا 40 واں میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان منگل کو کھیلا گیا۔ برمنگھم کے ایجبیسٹن کے میدان پر مداح کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ اسی میں ایک 87 برس کی عمردراز خاتون (چارولتا پٹیل) کو بھارت کے لیے تالیاں اور سٹی بجاتے ہوئے دیکھا گیا۔

معمرخاتون بنیں کرکٹ کی مداح

اس میچ کے بعد مذکورہ خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ میچ کے اختتام کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما اسٹیڈیم میں خاص طور سے ان سے ملنے پہنچے۔

معمر خاتون سےملنے کے بعد وراٹ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے تمام مداحوں کو مبارک باد، خاص کرکے چارولتا پٹیل جی کا بہت بہت شکریہ کرنا چاہوں گا۔ وہ 87 برس کی ہیں اور شاید سب سے جذباتی مداحوں میں سے ایک ہیں، عمر تو صرف ایک گنتی ہے۔

واضح رہے کی بھارت نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو 28 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا ہے۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 314 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48 اوور میں 286 رنز ہی بناسکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details