اس پُرتشدد جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔
واضح رہے کہ میزورم کے کولاسب ضلع اور آسام کے کچھار ضلع کی سرحد پر یہ جھڑپ ہوئی۔
اس سلسلے میں آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے پی ایم او اور وزارت داخلہ کو اطلاع دی۔

آسام حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے میزورم کے وزیراعلیٰ جورم تھانگا سے بھی فون پر بات کی اور سرحد کے مسئلے اور تنازع کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
جورم تھانگا نے سونووال کو بین ریاست سرحد پر امن برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کا یقین دلایا۔
میزورم حکومت بھی خراب حالت کی وجہ سے مرکز سے بات چیت کرنے پہنچی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اس نے تشدد پر بات چیت کے لیے ایک کابینہ میٹنگ کی۔