اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وکاس دوبے انکاؤنٹر: تفتیشی افسران کو بدلنے کے لیے درخواست - گھنشیام اپادھیائے

درخواست میں اترپردیش سے کچھ دوسرے سابقہ ڈی جی پی کو کمیشن کے رکن کی حیثیت سے تقرری کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

وکاس دوبے انکاؤنٹر: تفتیشی افسران کو بدلنے کے لیے درخواست
وکاس دوبے انکاؤنٹر: تفتیشی افسران کو بدلنے کے لیے درخواست

By

Published : Jul 25, 2020, 4:10 AM IST

ہسٹرٰی شوٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کرنے والے سابقہ ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ایل گپتا، جوشیشل انکوائری کمیشن سے ششی کانت اگروال اور ایس آئی ٹی سے رویندر گور کو ہٹانے کے لیے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ درخواست گھنشیام اپادھیائے نے دائر کی ہے، جنھوں نے انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اپادھیائے نے کے ایل گپتا کے میڈیا کو دییے گئے بیانات کا حوالہ دیا ہے جو اس معاملے میں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہیں، خبروں کے مطابق رویندر گوڑ کے معاملے میں انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایک جعلی انکاؤنٹر کیس کے ملزم ہیں، جبکہ ششی کانت اگروال نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہونے سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اپادھیائے نے سابق ڈی جی پی آئی سی دوویدی، ایس جاوید احمد، پرکاش سنگھ کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details