اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس نے جنوبی دہلی سے باکسر وجیندر سنگھ کو ٹکٹ دیا - vijendra singh

گذشتہ روز پیر کو کانگریس نے اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے، تاہم جنوبی دہلی کے سیٹ پر تجسس برقرار تھا۔

کانگریس نے جنوبی دہلی سے باکسر وجیندر سنگھ کو ٹکٹ دیا

By

Published : Apr 23, 2019, 9:05 AM IST

کانگریس نے جنوبی دہلی سے باکسر وجیندر سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ جاٹ گجر اکثریتی حلقہ پر بی جے پی کے موجودہ امیدوار رمیش بدھوڑی سے لوگ کافی ناراض ہیں اور انکے مد مقابل باکسر سنگھ کو ایک مضبوط امیدوار مانا جارہا ہے۔

کچھ دنوں قبل یہ خبر آئی تھی کہ کانگریس پارٹی جنوبی دہلی سے رمیش کمار کو ٹکٹ دینا چاہتی تھی، لیکن اس خبر کے بعد ہی دہلی کے سکھ طبقے سے لوگ ناراض ہو گئے، غور طلب ہے کہ رمیش کمار سجن کمار کے بھائی ہیں، جو سکھ فسادات میں ملوث تھے۔

باکسنگ میں بہترین کارکردگی اداکرنے والے وجیندر سنگھ کو ہریانہ حکومت نے ڈی ایس پی کے منصب فائز کیا تھا، انکے استعفی کے بعد سے افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔

باکسر وجیندر سنگھ کا ٹویٹ

انھوں نے سیٹ ملنے کے بعد اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہےکہ میں نے 20 برسوں تک ملک کے اعزاز کے لیے کام کیاہے، اب مجھے اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کا موقع ملا ہے، میں راہل گاندھی کانگریس پارٹی، پرینکا گاندھی کا بیحد شکر گذار ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details