اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جیٹ ایئر ویز کے ساتھ بہتر اور کنگ فِشر کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں' - دوہرا معیار

کنگ فیشر ایئر لائنز کے مالک وجئے مالیا پر مختلف بینکوں کے 9 ہزار کروڑ روپے لیکر فرار ہونے کا الزام ہے۔ اور انہیں بھارت لانے کی پوری کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

'جیٹ ایئر ویز کے ساتھ بہتر سلوک اور کنگ فیشر کے ساتھ سوتیلا سلوک'

By

Published : Mar 26, 2019, 5:18 PM IST

پبلک سیکٹر بینکس کی جانب سے بحران کی شکار جیٹ ایئر ویز کی مدد کرنے کے فیصلے پر، کنگ فیشر ایئر ویز کے مالک بدنام زمانہ ملزم وجئے مالیا نے خیر مقدم کیا۔

وجئے مالیا نے یہ بھی کہا کہ بینکوں نے دوہرا معیار اپنایا ہے۔ ایک طرف جیٹ کو سہارا دینے کا اعلان کیا جاتا ہے دوسری طرف کنگ فیشر ایئر لائنز کو بدحال چھوڑ دیا گیا، مالیا نے مزید کہا کہ 'این ڈی اے سرکار میں بینکوں نے دوہرا معیار اپنایا ہے'۔

قبل ازیں مالیا نے اپنے مسلسل ٹویٹس میں پبلک سیکٹر بینکس کو مشورہ دیا تھا کہ اس نے اپنے نقدی کرناٹک ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ اور اس سے جیٹ ایرویز کو بحال کرنے کی تجویز دی تھی۔

مذکورہ ملزم جو اس وقت لندن میں قیام پذیر ہے، مجرمانہ قانون کے تحت مودی سرکار اسے واپس لانے کا دعوی کرچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details