اردو

urdu

By

Published : Sep 29, 2020, 5:41 PM IST

ETV Bharat / bharat

'دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا'

وزارت خارجہ کی سکریٹری وجے ٹھاکر سنگھ نے اقوام متحدہ کی جانب سے 21 اگست کو 'دہشت گردانہ حملوں میں متاثرین کا دن' قرار دینے پر عالمی ادارے کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ آگے بھی دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے مسائل پر کام کرتا رہے گا۔

vijay thakur singh
vijay thakur singh

وزارت خارجہ نے منگل کو دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کی مدد کے دوران کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ متاثرین کو انصاف دلایا جائے، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔

وزارت خارجہ کی سکریٹری (وسطی) وجے ٹھاکر سنگھ نے فرینڈز گروپ کے ساتھ وزارتی اجلاس میں کہا '2008 کا ممبئی حملہ اور 2016 میں پیش آنے والا پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا ہے'۔

سنگھ نے مزید کہا 'اس کی وجہ کسی خاص ملک کی ناپسندیدگی اور عدم تعاون کا رویہ ہے۔ ہمیں بین الاقوامی کوششوں میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے'۔

پیر کے روز عملی طور پر ہونے والے دہشت گردی کے شکار گروپ آف فرینڈز آف وکٹم آف ٹیرریزم کے دوسرے وزارتی اجلاس میں سنگھ نے بھارتی وفد کی قیادت کی۔

ایم ای اے کے مطابق سکریٹری (وسطی) نے پوری دنیا میں دہشت گردی میں بے گناہ متاثرین کے درد اور تکالیف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کے باوجود بھی دہشت گردانہ واقعات بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا 'دہشت گردی کی وجہ سے نہ صرف متاثرین کی زندگی بلکہ ان کے ساتھ جڑے سبھی لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ متاثرین کی ضروریات کو حل کرنے کے اقدامات کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنی سرگرمیاں معطل کیں

سنگھ نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے خلاف ہونے والے جرائم کے لئے انصاف کے حصول کے حق کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیا۔

وجے ٹھاکر سنگھ نے اقوام متحدہ کی جانب سے 21 اگست کو 'دہشت گردانہ حملوں میں متاثرین کا دن' قرار دینے پر تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ آگے بھی دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے مسائل پر کام کرتا رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details